اردن کے اسکول پر جنوں کا حملہ، 4 طالبات زخمی

Spirits

Spirits

عمان (جیوڈیسک) آپ نے جن بھوتوں اور چڑیلوں کے حملوں کے قصے کہانیاں اور افسانے تو بہت پڑھےاور سنے ہوں گے مگر اس کی حقیقت اردن کے ان طالب علموں سے پوچھی جائے جنہوں نے عملی طور پر نہ صرف جنوں کو دیکھا بلکہ ان کے حملے کا شکار ہو کر زخمی بھی ہوئے۔

اردن کے مغربی حصے میں واقع لڑکیوں کے ایک اسکول میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جنوں کی جماعت نے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 طالبات زخمی ہو گئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسکول پر شیطان جنوں کا قبضہ ہے کیونکہ اسکول کے ارد گرد آسب زدہ درخت موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی اردن کے ایک اسکول میں جنوں نے حملہ کر دیاتھا جس میں ایک خاتون ٹیچر اور 17 طالبات نے بمشکل اپنی جان بچائی تھی۔