واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی پریس سیکریٹری پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان فورسز کو تربیت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پریس سیکریٹری پینٹاگون ریئر ایڈمرل جان کربے کا واشنگٹن میں کہا کہ پاکستان ایشیائی خطے میں ہمارا ایک اہم پارٹنر ہے اور افغانستان کے ساتھ پاکستانی فوج کا تعاون خو ش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے متعلقہ مشن میں تبدیلی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ سے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں۔