اردن کا دو ٹوک موقف اسرائیلی وزیراعظم گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

 Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اردنی فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم کو یقین دلایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا اور اس کے’سٹیٹس‘ میں کسی قسم کا رد وبدل کرنے اور یہودیوں کو وہاں پر عبادت کی غرض سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ امن معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ کی نگرانی کی ذمہ داری اردن ہی کی ہے۔

اسرائیل اس حیثیت کو تبدیل نہیں کرے گا۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس میں حملے کرنیوالے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔