تھر کی صورتحال، بلاول بھٹو نے لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا

Zardari and Bilawal

Zardari and Bilawal

لندن (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر کی صورتحال اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے معا ملے پر لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، سندھ حکومت میں تبدیلیوں سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ تھر اور لیاری کی صورتحال، سندھ حکومت کی وضاحت کے باوجود بلاول کی پریشانی کم نہ ہوئی سیاسی مخالفین کی تنقید نے بلاول اور پارٹی قیادت کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے خورشید شاہ سمیت سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے اہم رہنماوٴں کو لندن طلب کرلیا ہے۔

بلاول کی صدارت میں دس اور گیارہ نومبر کو لندن میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہو گا سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ اہم رہنماوٴں کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پروہ جلد لندن روانہ ہونگے، لندن بیٹھک میں سندھ کے اقتدار کی باگ دوڑ سے متعلق اہم فیصلوں کی توقع ہے، تو دوسری طرف پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کا سخت محاسبہ بھی ہو گا۔