اسرائیل اور بھارت کا دہشت گردی، سائبر حملوں کیخلاف ملکر جنگ لڑنے پر اتفاق

India And Israel

India And Israel

تل ابیب (جیوڈیسک) بھارت اور اسرائیل نے دہشت گردی اور سائبر حملوں کے خلاف مل کر جنگ لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور عالمی برادری کو دہشت گردی سے درپیش خطرات سے نمٹنے بارے تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی وزیر داخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردی سے صرف بھارت یا اسرائیل کو خطرہ درپیش نہیں بلکہ پوری عالی برادری اس خطرے سے دو چار ہے۔