لیہ : کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود ویگنوں اور بسوں نے کرائے کم نہیں کیئے

Transport

Transport

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں کمی کے باوجود انٹر سٹی اور ضلع بھر میں چلنے والی ویگنوں اور بسوں نے کرایوں میں کمی نہیں کی۔ ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریا ض نے پیٹر ولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ روٹس پر چلنے والی ٹرانسپو رٹ کے نئے کر ایو ں کا شیڈول جا ری کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطا بق نئے مقرہ کر دہ کریو ں کے مطا بق لیہ تا کر وڑ 29روپے ، کر وڑ تا فتح پور 27روپے ، چوک اعظم تا فتح پور 24روپے ، لیہ تا چوک اعظم 25روپے ، لیہ تا گو لا اڈا 36روپے ، لیہ تا دھو ری اڈا 43روپے ، لیہ تا فتح پور 50روپے ، لیہ تا کو ٹ سلطا ن 22روپے ، لیہ تا پہا ڑ پو ر 29روپے ، لیہ تا پیر جگی 35روپے ، لیہ تا لدھا نہ 23روپے ، لیہ تا چوبا رہ 53روپے ، لیہ تا ٹرکو اڈا 44روپے ، لیہ تا رفیق آباد 34روپے لیہ تا 98ایم ایل 33روپے ، لیہ تا ٹیل انڈس 19روپے ، لیہ تا راجن شاہ 20روپے ، لیہ تا 82مو ڑ 50روپے ، لیہ تا سامٹیہ 90مو ڑ 38روپے ، چوک اعظم تا217اڈا 40روپے ، ٹر کو اڈا تا 501ٹی ڈی اے 31روپے۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو ہد ایت کی کہ وہ نئے کر ایہ نا مے اپنی گاڑیوں میں آویزاں کریں تا کہ مسافر نئے کر ایو ں کے مطا بق ادائیگی کر سکیں ۔اور اوور چارجنگ سے اجتنا ب کیا جا ئے ورنہ قواعد و ضوابط کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی بعدا زاں انہو ں نے اس سلسلہ میں چوبا رہ و فتح پور نئے مقر ر کردہ کر ایہ نا مے گا ڑیو ںمیں آویزاں کرائے۔

لیکن ٹرانسپورٹر لیہ سے کروڑ ، کوٹ سلطان اور چوک اعظم کے بد دستور 40 روپے ، جبکہ لیہ سے جمن شاہ ، لدھانہ ، اور کروڑ سے بہل کے 40 روپے ، کروڑ تا 82 موڑ ، کروڑ تا کاظمی چوک ، جھرکل ، حافظ موڑ کے 30 روپے وصول کر رہے ہیں۔ اسی طرح انٹر سٹی کے کرائے لیہ تا لاہور کیلئے اے سی بس کا کرایہ 600 کی بجائے 650 ، راولپنڈی کا کرایہ 650 کی بجائے 750 ، کراچی کی کرایا 1250 کی بجائے 1400 ، ملتان کیلئے اے سی بس کا کرایہ 350 ، جبکہ APV ویگن کا کرایہ 380 کی بجائے 420 وصول کر رہے ہیں۔

ضلع لیہ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے سیکریٹری آر ٹی اے اور ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع لیہ میں چلنے والی گاڑیوں سمیت دیگر شہروں کے لیئے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی شیڈول کے مطابق کم کروائے جائیں۔