عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے ریٹ مقرر

Grocery Prices

Grocery Prices

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران ‘انجمن تاجران کے عہدیداران اورصارفین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جن اشیاء خورونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام 760 ، چاول باسمتی سپر 110 روپے فی کلو ‘چاول ایری 35روپے فی کلو ‘دال چنا58روپے فی کلو’کالا چنا55روپے فی کلو’سفید چنا باریک58فی کلو ‘دال مسوربریک 120روپے فی کلو ‘دال مسور موٹی 105روپے فی کلو ‘دال ماش دھلی 140روپے فی کلو ‘دال مونگ 120روپے ‘بناسپتی گھی (پیکنگ ریٹ کے مطابق ) ‘چینی 55روپے فی کلو ‘بیسن 62روپے’گڑ 70روپے فی کلو ‘سرخ مرچ190روپے ‘نمک آئیوڈائزڈ8روپے فی کلو’گوشت چھوٹا 500روپے ‘گوشت بڑا 250روپے ‘روٹی 100گرام 6روپے ‘نان 100گرام 8روپے ‘دودھ60روپے فی لیٹر’ دہی 65روپے فی کلو’کوئلہ 40روپے فی کلو ‘اینٹ درجہ اول6ہزار روپے ایک ہزار عدد’اینٹ درجہ دوئم 4ہزار روپے ایک ہزار عددمقرر کی ہیں جبکہ گوشت برائلر ‘انڈے فی درجن اور پھل و سبزی بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی ہونگے۔

ڈی سی او قصور نے تمام تاجران سے اپیل کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر پابند رہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔