امام عالی مقام کی عظیم قربانی حق کے راستے پر چلنے والوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے،ناظمہ ثمینہ احسان

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : امام عالی مقام کی عظیم قربانی حق کے راستے پر چلنے والوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے، حق کا راستہ جدوجہد اور قربانی کا راستہ ہے، آج کی یزیدی قوتیں انسان کی غلامی کے چنگل میں پھنسانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گجرات کی ناظمہ ثمینہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سکون صرف اللہ کے پسندیدہ دین اسلام میں ہے، خواتین کوجماعت اسلامی میں شامل ہو کر یزیدی قوتوں کے مقابلہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے، محترمہ ثمینہ احسان نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے اسلام کے لیے لازوال قربانی دی، جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔