گجرات اور گردونواح میں تیز رفتار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات اور گردونواح میں تیز رفتار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ تیز بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے۔ بارش سے پرنس چوک ،جیل چوک ،فوارہ چوک ،ریلوے روڈ،سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے جس شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیز رفتار بارش سے ٹی ایم اے گجرات کی شاندار کارکردگی کا بھی پول کھل گیا، نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں کھڑا رہا اور ٹی ایم اے کے ملازمین موجیں کرتے رہیا ور شہری کئی گھنٹے پانی میں پھنسے رہے۔