گجرات پبلک سکول کڑیانوالہ میں یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب

Allama Iqbal

Allama Iqbal

گجرات (جی پی آئی) گجرات پبلک سکول کڑیانوالہ میں یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب8نومبر بروز ہفتہ منعقد ہو گئی جس کے مہمان خصوصی UoGکے ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید ہونگے جبکہ مہمان اعزاز جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور ممتاز دانشور چوہدری مصطفی بیکس ہونگے۔

گجرات پبلک سکول کے چیف ایگزیکٹو چوہدری نعیم شہبازالحق تقریب کی صدارت کریں گے یوم اقبال کے حوالہ سے منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں پرنسپل میڈیم سمیراء رفیق کی زیر نگرانی مکمل کی جارہی ہیں، تقریب میں سکول کے طلباء وطالبات میں کلام اقبال، تقاریر کے مقابلوں کے ساتھ مختلف خاکے بھی پیش کیے جائیں گے۔