اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے میں آئندہ دو سال ٹیک آف کے ہیں، جانے سے پہلے ریلوے کو مستحکم بنا کر جائیں گے۔ کہتے ہیں تین سال میں سے سترہ ماہ گزر چکے ہیں، آئندہ دوسال ٹیک آف کے ہیں،جانے سے پہلے ریلوے کو مستحکم ادارہ بنادیں گے۔
سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی مشکل کام تھا، رواں سال اٹھائیس ارب روپے ریونیو کا ہدف ملا، ہدف میں ازخود اضافہ کر کے اسے اکتیس ارب روپے تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریلوے کی بحالی کیلئے تین سال درکار تھے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ سال ملازمین کو ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کیے، انجنوں کی کمی کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ محاصل بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔