پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام سلطان کوٹ ماچھی کوہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام سلطان کوٹ ماچھی کوہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ سے پارٹی ضلع سبی کے ضلعی معاون سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی، ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک اور شبیر احمد ماچھی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر کونسلر جان سیلاچی سمیت 200 افراد نے پشتونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ میں پشتونخوامیپ کے ضلعی معاونین ڈاکٹر عبدالستا ر خجک ،محراب خان خجک ، ملک طا ر ق دہپا ل، خلیل خان مر غزانی ،ملک مو سیٰ خان سیلاچی، خان میر سیلا چی ،شحروز خجک ، شکر خان خجک، کو نسلرجان محمد سیلاچی ، میر محمد جنڈی ، شبیر احمد ، محراب خان مگسی ،خیر محمد ما چھی، عبداوہا ب کو رنی اور علاقے کے معززین بزرگوں اور عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے نئے شامل ہونیوالے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو ضلع سبی میں مزید فعال ومنظم بنانے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور بلا تمیز عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ بنائیں گے۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کی بلا امتیا ز زبا ن، نسل، رنگ اور مذہب سے بلا تر ہو کر عوام کی خدمت کر ر ہی ہے سبی میں امن واما ن، تعلیم ،صحت، پا نی اور زندگی کے دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ما ضی کے دور حکومت میں یہاں سے کامیاب ہونیوالے اراکین اسمبلی نے جس طرح ضلع سبی کو پسماندہ رکھا اس کی مثال کئی بھی نہیں ملتی یہاں کے عوام کو زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا اور ان پر بالخصوص تعلیم کے دورازے بند کیئے گئے ہیں اوران پر روزگار کے ذریعے بند کرکے ان پر غلامی کی زندگی مسلط کی گئی لیکن اب ہمارے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انہیں اپنے اور پرائے کی تمیز ہوچکی ہے۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ عوام دوست جمہوری حکومت ہر محکمے کی بحالی اور عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے صوبے کی تاریخ میں تعلیمی بجٹ میں تاریخ ساز اضافہ کرکے غریب عوام کے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے اور مفت تعلیم دینے کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہے ۔مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی تاریخ طویل جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جن گھمبیر حالات میں فرنگی سامراج کیخلاف جدوجہد کا علم بلند کیا اور ملکی آمر حکمرانوں کیخلاف قید وبند کی صعوبتوں اور قربانیوں سے لبریز جدوجہد کی اس کا تصور بھی اب ناممکن ہے۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی اصولی سیاست قومی اہداف کے درست تعین کی بدولت آج پارٹی روز بروز عوام میں مقبولیت اختیار کر رہی ہے پشتونخوامیپ ہر قسم کی صورتحال میں اپنے غیور عوام کی خدمت جاری رکھتے ہوئے ان سے کیئے گئے وعدوں پر عملدر آمد کرکے رہیگی اور پشتونخوامیپ زندگی کے ہر شعبے میں عوام دشمن پالیسیوں و عوام دشمن اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔