کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کوٹ رادھا کشن میں جلائے گئے جوڑے کے لئے خصوصی تقریب کا انقعاد کیا گیا ہے۔
تقریب میں مسیحی برادری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں میاں، بیوی کو بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وقعے پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر زندہ جلائے گئے جوڑے سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔