مختلف جگہوں پر آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں جاوید کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا گھریلو سامان، فرنیچر وغیرہ جل گیا جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں آٹو ورکشاپ میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔