تحریک انصاف کا سونامی آج رحیم یار خان سے ٹکرائے گا

PTI

PTI

رحیم یار خان (جیوڈیسک) فرید کالج میں کارکنوں کے لیئے پنڈال میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ عمران خان کے خطاب کے لیئے 25 فٹ اونچا، 40 فٹ لمبا جبکہ 20 فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعجاز چودھری اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے میں کارکنان کی سیکیورٹی کے لیے 1500 پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

جبکہ اسٹیج کے قریب کھار دار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔ رحیم یار خان کے جلسے میں عمران خان دھرنا جاری رکھنے کی حکمت عملی اور آئندہ کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔