لاہور (جیوڈیسک) فیصل آباد کے دلشاد کوپی آئی اے کی فلائٹ 302میں دورہ پڑا، 3 گھنٹے ائیرپورٹ پر پڑا رہا لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 302 کا مسافر محمد دلشاد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہو گیا۔
سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کا ڈرائیور موجود نہ ہونے کی وجہ سے محمد دلشاد 3 گھنٹے تک بیہوشی کی حالت میں ائیر پورٹ پر ہی پڑا رہا، بعدازاں سامان لے جانے والی فالومی گاڑی میں محمد دلشاد کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ متوفی فیصل آباد کا رہائشی تھا۔