حامدعلی خان انسداد دہشتگردی کے ادارے نیکٹا کے نیشنل کو آرڈینیٹر مقرر

National Terrorism, Countet

National Terrorism, Countet

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے حامد علی خان کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نیکٹا کا سربراہ مقرر کر دیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر حامد علی خان کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2008ء میں نیکٹا کے قیام کے بعد 6 سالوں میں پہلی بار گریڈ 22 کے کسی افسر کو نیکٹا کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

حامد علی خان اس وقت سیکرٹری کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کیڈکے طور پر کام کر رہےتھے ، نیکٹا کے نئے سربراہ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔