11 ماہ قبل اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب، والد کے حوالے

kidnapping

kidnapping

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت علی قمر نے حبس بے جا کی درخواست پر صادق آباد سے گیارہ ماہ قبل عیسائی نادر مسیح کے ہاتھوں اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی تنزیلہ کو برآمد کروا کر اس کے والد محمد حنیف کے حوالے کر دیا۔

پیشی کے دوران مغویہ نے بتایا کہ اسے ان لوگوں نے اغوا کیا اور نادر نے یہ کہہ کر کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے مجھ سے زبردستی نکاح کرلیا اور میں اس کے بچے کی ماں بھی بننے والی ہوں، عدالت نے لڑکی کی خواہش پر اسے والد کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔