پاکستان جونا گڑھ کو آزادی دلائے

Jamaat ud Dawa

Jamaat ud Dawa

کراچی (جیوڈیسک) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر جونا گڑھ کو بھارتی جبر و تسلط سے کامل آزادی دلائے، بھارت نے 67 برس سے مقبوضہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ پر بھی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے

طاقت کے بل بوتے پر نہتے عوام کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا،بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو مقبوضہ خطوں کو آزادی دے کر جارحانہ اقدامات سے اجتناب کرے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے بھی مسلم مقبوضہ خطوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جوناگڑھ کے عوام کشمیریوں کے طرز پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 نومبر ’’یوم سقوطِ جوناگڑھ‘‘ اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم جوناگڑھ پر بھارتی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔