خاتون کے قتل کے الزام میں 2 افراد گرفتار

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) 7 ماہ قبل اوگی کے علاقہ کروڑی میں بے دردی سے قتل کی جانے والی فیصل آباد کی رہائشی خاتون لائبہ بی بی کے قتل کے الزام میں دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

مقتولہ کو ماں باپ نے فروخت کر دیا تھا اور فیصل آبادکے رہائشی شخص نے اس سے شادی کرلی تھی، پولیس نے موبائل فون اور نادرا کی مدد سے مقتولہ کی درست شناخت کرکے شوہر اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔