دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نگران حکومت کو پکڑنا چاہئے: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لندن (جیوڈیسک) رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تیار ہے۔ سیاسی جرگہ جلد عمران خان اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

تو پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں ری الیکشن کا مطالبہ کریں گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نگران حکومت کو پکڑا جانا چاہئے۔

مسلم لیگ ن تو دھاندلی کرانے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ اگر دھاندلی ثابت ہو تو نگران حکومت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔