پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Betting

Betting

ابو ظہبی (جیوڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو ظہبی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی فائنل الیون کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، راحت علی، عمران خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے برینڈن میک کولم(کپتان)، ٹام لاتھم، کین ولیمسن، روس ٹیلر، اِش سودھی، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، کوری اینڈرسن، ٹم ساؤدھی، جیمز نیشام اور مارک کریگ۔