فلم ’’ایکشن جیکسن‘‘ کے گانے’’ پنجابی مت میں‘‘ دیسی رقص کا مزا آیا: سوناکشی

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر تو وہ پنجابی نہیں ہے مگر دل سے پنجابی ہیں۔ سوناکشی سہنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دل سے پنجابی ہیں‘ ان کی کھانے کی عادات و اطوار بھی بلکل پنجابیوں جیسے ہیں حقیقتاً پنجابی کھانے ہی ان کے پسندیدہ ہیں۔

سوناکشی نے مزید بتایا کہ ان کا خاندان بنیادی طور پر تو بہار سے ہے مگر میرے اندر پنجابی انداز رچا بسا ہے۔ اپنے نئے ٹویٹ میں سوناکشی سنہا نے لکھا ہے کہ انھیں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ ایکشن جیکسن‘‘ کے گانے ’’ پنجابی مت‘‘ میں خود پنجابی طرز کا رقص کر کے بے حد مزا آیا۔

گانے پر مداحوں کا اچھا رد عمل ملا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ فلم میں اداکار اجے دیوگن اور اداکار کونال رائے کپور بھی پنجابی انداز میں لسی پینے کے مزے لیتے اور رقص کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

یہ گانا انکیت تیواری ، ہمیش رشامیا ، وینیت سنگھ ، آریا اچاریہ ، عالمگیر خان اور نیتی موہن نے گایا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر پربو دیو ہیں جب کہ مرکزی کردار اداکار اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا نبھا رہی ہیں۔

’’پنجابی مست ‘‘ اس فلم کا دوسرا گانا ہے جسے گزشتہ روز ریلیز کیا گیا ہے جو کہ ایک مزاحیہ پارٹی کی طرز کا ہے۔ اس گانے میں جو سیٹ لگایا گیا ہے وہ بھی ایک پنجابی سڑکے کنارے چھوٹے سے ہوٹل جسے ’’ڈھابا ‘‘ کہتے ہیں پر مشتمل ہے۔

جہاں پر اجے دیوگن اور کنال رائے کپور ایک دوسرے سے پنجابی طرز میں چھیڑ چھاڑ کرتے اور لسی کے گلاس پیتے ہوئے نظر آئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ گانے کی لے پر سوناکشی سنہا بھی رقص کرتی جلوہ گر ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔