موصل (جیوڈیسک) امریکی جیٹ طیاروں نے عراق شہر موصل میں داعش کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ بمباری میں جنگجو تنظیم کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
امریکی ملٹری سینٹرل کمانڈر کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیدر نے اس بات کی تصدیق کی ہے موصل کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کے دس گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قافلے میں داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی بھی شامل تھا،، تاہم اس کی ہلاکت کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔