مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر سلطان

Barrister Sultan

Barrister Sultan

لندن (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ لندن میں کامیاب کشمیر ملین مارچ نے بھارت کی نیند حرام کر دی ہے۔

تمام کشمیری تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال کشمیر مارچ کیا جائے گا۔ 25 نومبر کو مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے موقعہ پر برمنگھم میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ہوں گے۔ جنہیں تمام کشمیری مسترد کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔