بیجنگ (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پاکستان کی پائیدار ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہیں، یہ معاہدے برق رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ چین کا توانائی کے شعبے میں گرم جوش تعاون حوصلہ افزاء ہے۔ اس سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قلت پر قابو پانے سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کےنئے مواقع پیدا ہوں گے۔