لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پر ویزرشید کا کہنا ہے کہ کسی انسان کو حق نہیں کہ کسی کی زندگی ختم کر دے۔ شاعرمشرق علامہ محمداقبال نے زندگی کے تسلسل کے لیے فلسفہ حیات پیش کیا، تباہی،فساد اور انتشار کو اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
یوم ِاقبال کے سلسلے میں ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا پیغام زندگیوں کو محفوظ بنانا تھا، پرویز رشید کا کہنا تھا۔
کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پیار، محبت اور خلوص کا درس دیا، فکراقبال کی تعلیم کے وہ پہلو ہمارے بچوں تک ضرور پہنچنے چاہئیں، جن سے اقبال خوش ہو، انہوں نے مزید کہا کہ زندگیوں کو محفوظ بنانا اقبال کا خواب تھا۔