سائبیریا سے آنیوالی ٹھنڈی ہواؤں نے قلات کو لپیٹ میں لے لیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث بلوچستان کے ضلع قلات میں خوب ٹھنڈ پڑرہی ہے۔ جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین درجے تک نیچے گرگیاہے۔ سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے قلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔

جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے موسم یک دم سرد ہوگیا ہےاور گزشتہ روز قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سرد موسم کے شروع ہونے پر لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔ جبکہ بہت سے لوگ گرم کپڑوں کی دوکانوں اور لنڈا بازار کا رخ بھی کر رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے موسم سرما شروع ہوتے ہی گرم کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔