عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔ماجد رضا غوری

کراچی (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے مولانا حسرت موہانی فیملی پارک اینڈ منی ZOOمیں پودا لگا کر بلدیہ کورنگی کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ سرسبز ماحول کی آفادیت کے حوالے سے آگاہی مہم چلا ئی جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئے جائیں

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں درختو ں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور درختوں اور پودوں کو کانٹنے اور اسے نقصان پہنچا نے کے عمل کی روک تھام کی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ضلع کورنگی میں سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں ،شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ اور اطراف میں 3لاکھ سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ آلودگی سے پاک اور قدرتی ماحول کو موثر بنا نے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے

شجر کاری مہم کے آغاز کا مقصد ضلع کورنگی کو سرسبز بنا نا ہے انہوں نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر قائم فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں ،گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے اطراف سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی ندیم شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی، لانڈھی زون کے فوکل پرسن طلعت محموداور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

Korangi News

Korangi News