شمالی وزیرستان: غرلمائی میں کارروائی،چار دہشتگرد ہلاک، دو جوان شہید

Operation Zarb e Azb

Operation Zarb e Azb

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہو ئے۔ دہشت گردوں سے جھڑپ علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران ہوئی۔