کوٹ رادھا کشن واقعہ، غیرجانبدار تحقیق کی جائے :فدایان ختم نبوت

Hafiz Khadim Hussain Rizvi

Hafiz Khadim Hussain Rizvi

لاہور (جیوڈیسک)فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ماہانہ درس حدیث کا اہتمام جامع مسجد رحمتہ اللعالمین، گرینڈ بیٹری سٹاپ ملتان روڈ میں کیا گیا۔ امیر فدایان ختم نبوت شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کوٹ رادھاکشن واقعہ کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے کہ ڈی پی او کوثبوت کے طور پر دیئے گئے شہید قرآنی نسخہ جات کہاں ہیں۔

نام نہاد مسلمان آج مغربی یلغار سے مرعوب ہو کر غیر مسلموں کے ترجمان نہ بنیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فلور آف دی ہاؤس پر سورۃ اخلاص نہیں پڑھ سکتے وہ اور ان کے پیٹی بھائی اسلام اور اسلامی قدروں کی کیا نمائندگی کر سکتے ہیں۔