معاشرہ صنفی احترام میں پیچھے جا رہا ہے :رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) بانٹنے کی مثبت قدروں کے حوالے سے آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب جا رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سب مل کر اپنے وطن کی اچھی چیزوں کو پروموٹ کریں اور اپنی ثقافتی روایات میں اسلامی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھیں کیونکہ نئی نسل کا مفاد بھی اسی طرز عمل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے یہ بات چھٹے لاہورانٹر نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔

اس موقع پر 24 پاکستانی سکولوں کے بچوں کی تخلیق کردہ ڈاکو منٹری اور مختصر دورانیے کی فیچر فلموں کے ‘‘نیشنل ایمیچور فلم میکنگ کمپیٹشن’’جیتنے والوں میں ایوارڈ سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہم نے طالبات کو سکوٹیز فراہم کرنے کا پروگرام بنایا تو اس کی سخت مخالفت سامنے آئی۔

اصغر ندیم سید، عدیل ہاشمی، عثمان پیرزادہ اور شعیب اقبال نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ ‘‘نیشنل ایمیچور فلم میکنگ کمپیٹشن’’میں لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنس برکی کیمپس کے طلبہ کی تیار کردہ شارٹ فلم ‘‘یوتھ آف پاکستان’’نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ لاہور گرائمر سکول جوہر ٹائون کیمپس کی تیار کردہ فلم ‘‘گڑیا’’ نے دوسرا اور بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے سٹوڈنٹس کی تیار کردہ شارٹ فلم ‘‘آخری بازی’’ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔