تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر کی سول سوسائٹی نے تھرمیں بچوں کی اموات کا ذمے دار ایم کیو ایم کو قرار دے دیا ہے ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں وکیل وسند تھری، گھنشام مالہی، عمر انڑ، شاہنواز ہنگورجو، سائیں داد، منور انڑ، کرشن منگھواڑ، سبحان سمیجو اور دیگر نے ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کشمیر چوک پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ 14 برس سے صحت کی وزارت ایم کیو ایم کے پاس تھی جس نے صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کیں جس کی وجہ سے تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے لوگوں کی قاتل ہے جو سندھ کو تقسیم کر کے مہاجر صوبہ بنانے کی سازش کر رہی ہے لیکن جب تک ایک بھی سندھی زندہ ہے ایم کیو ایم کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں قحط کی صورتحال میں سندھ حکومت نے ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا تو تھر کے عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔