ڈینگی بخار کی مزید 11 شہریوں میں تصدیق

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج 17 سالہ اسماء، 20 سالہ نادیہ، بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 24 سالہ ثناء،32 سالہ حق نواز، 40 سالہ نعیم، 20 سالہ سمیرا، 17 سالہ غزل، 30 سالہ عثمان فاروق، 80 سالہ گلشن، 30 سالہ طاہرہ اور 43 سالہ ساجد میں ڈینگی بخار کی تصدیق کر دی گئی ہے جنہیں آئیسولیشن وارڈز میں منتقل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔