عمان: امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

John Kerry Javad Zareef

John Kerry Javad Zareef

مسقط (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عمان میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں یورپی یونین کی سربراہ برائےامور خارجہ کیتھرین ایشٹن اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنے اور پابندیاں اٹھائے جانے کے نکات بھی زیر بحث آئے ، ایران نے خود ساختہ ڈیل کے تحت خو د کو 24 نومبر کاوقت دے رکھا تھا۔