بھارتی کابینہ میں 21 نئے وزرا شامل، ارکان کی تعداد 66 ہوگئی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 21 نئے وزرا کو شامل کر لیا ہے ، جس کے بعد بھارتی کابینہ میں شامل ارکان کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

ارون جیٹلی سے وزارت دفاع کا اضافی چارج واپس لے کر منوہر کو دیئے جانے کا امکان ہے، صدارتی محل میں منعقد تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے نئے وزرا سے حلف لیا، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد نریندر مودی نے پہلی بار کابینہ میں توسیع کی ہے۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے وزارت دفاع کا اضافی چارج واپس لے کر منوہر کو دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت کے مطابق جیٹلی سے چارج واپس لینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ بجٹ اور معاشی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرسکیں۔