مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے

MWM

MWM

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم اقبال کے حوالے سے فکری نشست کا اہتمام صوبائی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم اقبال کے حوالے سے فکری نشست کا اہتمام صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کارکنان اور اور کابینہ اراکین شریک ہوئے فکری نشست سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے محسن ہیں اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی ہمیں اس کے مخالف سمت میں لے کر جا رہے ہیں مغرب کے غلام حکمران اقبال کے پاکستان کے لئے رسوائی کا سبب ہیں۔ اقبال کے تصور پاکستان میں امن ،محبت ،بھائی چارہ اور برابری کا جو اصول دیا گیا تھاآج اس پر برعکس عمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا درس دیا تھا ستم ظر یفی یہ ہے آج پاکستان کے نااہل حکمران کشکول لئے در در کا چکر کاٹ رہے ہیں اور مملکت خدادا دکے بیش بہا وسائل جو قدرت نے ہمیں نواز رکھا ہے اس پر اکتفا کرنے کے بجائے وطن کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے مغربی خونخوار اداروں کے ہاتھوں گروی رکھا جا رہا ہے اقبال کے پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے شدت پسندوں کو کھلی چھٹی اور پرامن لوگوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے اقلیتی برادری کیساتھ جو سلوک یہاں ہو رہے ہیں کیا ہمیں اسلام اور شاعر مشرق نے یہی درس دیا تھا سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ آج اس غیور ملت کو اقبال اور قائد اعظم جیسے ایک اور رہنما کی تلاش ہے جو اس مملکت خدادا دپاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرکے دنیا کی رہبری کرنے کی صلاحیت دے ۔پاکستان کے سیاست دان اقبال اور قائد کے فکر کے امین نہیں بلکہ وہ اس ملک میں ذاتی مفادات اور لوٹ کھسوٹ کی حکمرانی کے خواہشمند ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری خصوصی دورہ پر بلتستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علما و زعما اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اسکردو ائیر پورٹ پر ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ شبیر ترابی اور کابینہ کے دیگر اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔