ملتان کی ساٹھ یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ضلع ملتان کی ساٹھ مخصوص یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد مہم شروع ہوگئی ہے ، مہم میں چار لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع کی ساٹھ حساس یونین کونسلوں کے چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ، اساتذہ ، پولیس ، سول ڈیفنس سمیت مختلف سرکاری محکموں پر مشتمل ایک ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مخصوص یونین کونسل میں حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

خصوصی مہم سٹی ایریا کی تئیس ، رورل ایریا کی تیس ، جلالپور پیروالہ کی چار اور شجاع آباد کی تین یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں جہاں بارہ نومبر تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔