قندھار :عالمی جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام

Prince Harry

Prince Harry

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے قندھار کے فوجی اڈے پر دو عظیم عالمی جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں خصوصی تقریب برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی شرکت کی۔

اوساف افواج کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں افغان فوج کے اعلی حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں ہزاروں شہریوں نے بھی شرکت کی۔ برطانوی شاہی فوج کا افغانستان مشن اس سال ختم ہو جائے گا۔

شہزادہ ہیری نے برطانوی فوجیوں کے ساتھ ملکر جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس کے بعد شاہی فوجی بینڈ نے الوداعی دھن چھیڑ دی۔ شہزادہ ہیری نے اس موقع پر یادداشتی کتاب میں تحریر کیا کہ ’’وطن کی خاطر جان دینا کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔