ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم “بگ ہیرو 6″ کا راج ہے۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی تھری ڈی فلم”بگ ہیرو 6 ” ریلیز کے تین دن میں پانچ کروڑ 62 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ ڈون ہِل کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارول کامکس کے سپرہیرو سے متاثر ہے۔
جس میں ایک نوجوان شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے روبوٹ تیار کرتا ہے ۔ دوسرے نمبر پر فلم سائنس فکشن موویinterstellar برجمان ہے۔ فلم نے ریلیز کے پانچ دنوں میں پانچ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کہانی زمین کے متبادل سیارے کی تلاش میں نکلے خلابازوں کی ہے۔
سنسنی اور جدت سے سجی فلم 14 نومبر سے جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کی جائے گی۔ میاں بیوی کی پرسرار کہانی پر مبنی فلم Gone Girl
ایک بار پھر ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم مذید 61 لاکھ ڈالر کما کر تیسر نمبر پر آگئی ہے۔ فلم میں Nick نامی شخص کی بیوی ایمی شادی کی پانچویں سالگرہ پر اچانک غائب ہو جاتی ہے۔ تفتیش کار نک کو اسکی بیوی کا قاتل سمجھنے لگتے ہیں۔ تاہم جلد ہی ایمی کی واپسی فلم کو نیا موڑ دیتی ہے۔