چین میں ائیر شو کے موقع پر کروز میزائل سی ایکس 1 کی نمائش

Cruise Missile, C X-1

Cruise Missile, C X-1

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ائیر شو کے موقع پر کروز میزائل سی ایکس 1 کو نمائش میں پیش کر دیا گیا ہے۔ چین میں 10 ویں بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش کا آغاز کل سے جنوبی ساحلی شہر Zhuhai میں ہورہا ہے۔

نمائش سے قبل سی ایکس ۔1 میزائل کو منظر عام پر لایا گیا۔ یہ کروز میزائل زمین سے یا سطح سمندر سے 5 سے 20 کلو میٹر بلند ی پر جنگی جہازوں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 6 روزہ بین الاقوامی ائیر شو میں 41 ملکوں کے 700 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔