واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں ڈیڈ لائن کو سامنے نہ رکھا گیا تو جوہری معاہدہ میں مشکل ہوسکتی ہے۔
ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات آج دوسرے روز بھی عمان میں جاری رہیں گے۔ ملاقات میں یورینیم کی افزودگی روکنے اور پابندیاں اٹھائے جانے کے نکات زیر بحث ہیں۔
امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ایران نے ایسی یقین دہانی نہیں کرائی کہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے جارہے۔ ہمارے درمیان بہت فاصلے ہیں اور ابھی ہم ان فاصلوں کوپُر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔