دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں 5 جوہری انجینئروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دمشق کے شمالی علاقے میں جوہری ریسرچ سینٹر کے باہر نامعلوم افراد نے 5 انجینئروں کو قتل کردیا۔
سئیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام Barzeh میں ہونے والے حملے میں انجینئروں کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
شامی حکام کی جانب اس بارے میں سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ جولائی میں بھی اِسی سینٹر میں کام کرنے والے 6 افراد مارٹر حملہ میں مارے گئے تھے۔