ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ فن کو بطور آلہ سماجی تبدیلی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
شبانہ عظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فن ایک ایسی چیز ہے جسے بطور آلہ استعمال کر کے سماجی تبدیلی لائی جا سکتی ہے‘ اگر مکمل انٹرٹینمنٹ پیکیج فلم بنائی جا رہی ہے تو فلمسازوں کو انٹرٹینمنٹ فلم کا مطلب معلوم ہونا چاہیے جس کی عکاسی ان کی فلم کرے تاکہ لوگ صحیح معنوں میں محظوظ ہوسکیں اور فلم کامیابی سے ہمکنار ہو۔
شبانہ عظمی ان دنوں برطانیہ میں ہیں جہاں وہ انگریزی فلم ’’ ہیپی برتھ ڈے سنیا‘‘ کی عکسبندی کروا رہی ہیں۔
لندن میں وہ ایک فلیٹ میں رہ رہی ہیں جہاں وہ اپنے سارے کام خود کرتی ہیں‘ یہ ان کا نیا اور دلچسپ تجربہ ہے۔