اسرائیلی وزیر دفاع کی ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مخالفت

Mosque Al Aqsa

Mosque Al Aqsa

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی سختی سے مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان پارلیمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر حالات زیادہ خراب ہوئے، یہ معاملہ انتہائی نازک ہے اور ہمیں سوچ سمجھ سے کام لینا چاہئے۔