چین کی دوستی پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی، محمد شاہد مغل

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چین کی دوستی پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی، پاکستان اور چین کی دوستی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور بیروز گاری میں واضع کمی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی دن رات جدوجہد کر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، مسلم لیگ ن کا مشن صرف اور صرف ملکی ترقی و خوشحالی ہے، شریف برادران نے وعدوں اور داوئوں کی بجائے عملی اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کو ترقی اور خوشحالی کی شکل میں عوام کو لوٹانا چاہتے ہیں۔ حکومت کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں شروع ہونے والے منصوبہ جات تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں۔ مستقبل میں یہ پراجیکٹ پاکستان کی ترقی بن کر ابھریں گے، محمد شاہد مغل نے مزید کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال سے زاہد کی مدت میں ملک بھر میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا دیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے رواں دورہ چین سے ملک میں ترقی، خوشحالی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔