وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین دور رس نتائج کا حامل ہے۔ ملک قمر اعوان

Malik Qamar Awan

Malik Qamar Awan

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ چین دور رس نتائج کا حامل ہے اور توانائی بحران بالخصوص لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے سلسلہ میں ممکنہ معاہدوں کا پہلونہایت حوصلہ افز اور خوش آئند ہے اس سلسلہ میں میاں نواز شریف کا وژن پاکستان کے روشن مستقبل کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

دھرنے باز اور نعرے باز محض ہلا گلا کر کے عوامی مسائل کے حل کے حکومتی عزم کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے چکروں میں ہیں اور عمران خان کو علم ہے کہ اگر حکومت نے پانچ سال مکمل کر لیے تو عوامی مسائل حل ہو جائیں گے اور عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا عمران خان محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ہٹ دھرمی پر تلے ہوئے ہیں ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ نہ ہوسکا میاں محمد نواز شریف کے سیاسی اور خارجہ پالیسی کی بھر پور جذبے کی حامل حکمت کے تحت چین کے دورے کا پروگرام عملی جامہ پہنا کر پاکستان کے مسائل کے حل اور ترقی کے مشن کو خوش اسلوبی سے جاری رکھنے کا عزم کر دکھایا ہے اور اس دورے کے نتیجہ میں پاکستان لوڈشیڈنگ سے نجات پاکر صنعتی و زرعی ترقی کی منزل اور مشن کو مکمل کر لے گا۔

عوام نے عمران خان اور طاہر القادری کی منفی پہلوئوں کی سیاست اور میاں محمد نواز شریف کی قومی جذبوں سے سرشار سیاست کے واضع فرق کو پرکھ لیا ہے اور آئندہ الیکشن 2018میں قوم میاں محمد نواز شریف کو مزید واضع اکثریت سے دوبارہ حکومت میں لائے گی۔