آئی سی سی میں اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمیم منظور

International Cricket Council

International Cricket Council

کراچی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمیم کی سفارش منظور کر لی ہے، جس کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر فائدہ ہو گا اور وہ جنوری میں دومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے، واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر پرعائد پانچ سال کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہورہی ہے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمیم کی سفارش کیپاکستان کرکٹ بورڈ نےگزشتہ سال آئی سی سی کے اجلاس میں محمد عامر پر عائد پابندی میں نرم کرنے کی درخواست کی تھی،پی سی بی کا موقف تھا جو کھلاڑی پابندی کا شکار ہو تواسے پابندی کے خاتمے سے قبل ملکی سطح کے ایونٹ اور اکیڈمیز میں ٹرینگ کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ وہ مکمل فٹ رہے اور جب پابندی ختم ہو تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہو۔

پی سی بی کی اس تجویز کو مانتے ہوئے آئی سی سی نے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس نے تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی کے موقف کی حمایت کی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمیم کی سفارش کی،ترمیم شدہ ضابطۂ اخلاق کے تحت اب بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنے والے ایسے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے جن پر عائد پابندی ختم ہونے میں کچھ ہی عرصہ رہ جائے گا۔