تحریک انصاف 12 نومبر کو ننکانہ صاحب میں جلسہ کرے گی

PTI

PTI

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بارہ نومبر کو ننکانہ صاحب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی، جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے تاحال تحریری اجازت نہیں دی۔ت

حریک انصاف بارہ نومبر کو ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورو نانک ہائی اسکول کی گراؤنڈ میں جلسہ کریگی، گراؤنڈ کے ارد گرد اور راستے کی جھاڑیوں اور درختوں کی کانٹ چھانٹ شروع کردی گئی ہے، شرکاء کیلئے کرسیاں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، تحریک انصاف کے ضلعی صدر متصف سندھو نے کہا کہ جلسہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوکر عمران خان سے وابستگی کا مظاہرہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کے اسٹیج سمیت سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہو گی، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کی تحریری اجازت نہیں دی گئی، اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت نہیں دی تھی۔