تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے انکی تکمیل پر ضلع تلہ گنگ کا نوٹیفکیشن عوام کے سپرد کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے محلہ محمد اباد میں منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ملک شفقت بڈھیال، محمد عمران، عبد الباسط، ہومیو ڈاکٹر محمد اصغر سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی بائیس مجھے کھنڈرات کی صورت میں ملا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں پانچ سال میں اسکی محرومیوں کا ازالہ کر لو ں ۔میر ی اولین ترجیح ہے کہ تلہ گنگ شہر کے سیو ریج سسٹم کو جلد از جلد درست کیا جا ئے اور شہر بھر میں صفائی کی صورتحا ل کو بہتر بنا نے کیلئے بھی اہم اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔ایم پی اے کا مز ید کہنا تھا کہ بعض مفا د پر ست سیا سی عوام کو ورغلا رہے ہیں کہ تلہ گنگ ضلع نہیں بنے گا لیکن ہما رے قا ئد محتر م میا ں نواز شر یف نے جو عوام سے وعدہ کیا ہے وہ ہر صورت پورا ہو گا۔
تلہ گنگ کی غیور عوام کو منصو بو ں کی تکمیل کے بعد افتتا حی تقر یب میں تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن مل جائے گا ۔سردار ذوالفقار دلہہ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو ناچ گا نے سنا کر ورغلایا نہیں جا سکتا اب عوام سمجھ چکی ہے کہ کون عوامی مفاد میں بات کرتا ہے ۔جو تبدیلی لانی ہے وہ سڑکوں پر نہیں عوام کے ووٹوں سے لا ئیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت پورے پانچ سال مکمل کر ے گی ۔جو چور دراوزے سے اقتدار میں انا چاہتے ہیں ان کو 2018تک انتظا ر کر نا ہو گا۔